یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلا ل امتیاز) نے انجینئرزاینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعمیراتی منصوبوں میں اب تک کی پیش رفت سے جانکاری کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف نے ایگزیکٹوانجینئر پراجیکٹس کو ہدایت کی کہ آئی سی ٹی بلڈنگز کے ایکسٹرنل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ بیرونی راستہ‘ ٹربائن کی تنصیب‘بجلی‘پانی اور سیوریج کا کام کم لاگت کی پیشکش کرنیوالے ٹھیکیدار کے ذریعے جلد مکمل کروایا جائے تاکہ مقررہ مدت میں پورا پراجیکٹ طلبہ کیلئے دستیاب ہوسکے۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر مینٹی نینس کوہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران یونیورسٹی کے مین کوریڈور کی مرمت کے ساتھ ساتھ اقبال آڈیٹوریم کی چھت اور نیو سینٹ ہال میں نصب کرسیوں کی پوشش تبدیل کرنے کیلئے بھی کام کا آغاز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوب ہال کی مرمت کا تخمینہ لگا کر کام جلد شروع کیا جائے تاکہ وہاں طلبہ کے قیام کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔ انہوں نے پرنسپل آفیسر اسٹیٹ و مینٹی نینس کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی روڈز کی صفائی کیلئے آٹومیٹک سکرز‘ درختوں کی کٹائی کیلئے کٹر ز اور دوسرا سامان جلد خریدا جائے تاکہ سائنسی بنیادوں پر کم وقت میں زیادہ علاقہ کی صفائی ستھرائی کا کام سرانجام دیا جا سکے۔ انہوں نے ڈینز‘ڈائریکٹرزاور چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اپنے زیراستعمال کمروں‘ تحقیقاتی لیبارٹریوں‘ تدریسی کمروں اور برآمدوں کی چھتوں کی صفائی یقینی بنائیں تاکہ مون سون بارشوں کے پانی کا فوری نکاس ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاور ہاؤس میں ایک ایسا سیل بنانے کے خواہش مند ہیں جس کے راکین پورا سال فوری مرمت کے کاموں کا سروے کے ساتھ ساتھ اسے فوری طو رپر پایہ تکمیل تک پہنچائیں اس کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے چیئرمین انرجی سسٹم انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ آئی سی ٹی بلڈنگز میں سولرپینلز کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس کام کو ایک کامیاب ماڈل کے طو رپر پوری یونیورسٹی میں دہرایا جا سکے۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی سی ٹی کو ہدایت کی کہ مرکزی کوریڈور کے تمام ستونوں کے زیریں حصوں کی مرمت اس انداز میں کی جائے کہ مضبوطی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جا سکے۔ اجلاس میں ٹریژرطارق سعید‘ ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ عرفان عباس‘ پرنسپل آفیسر انجینئرنگ و کنسٹرکشن ڈاکٹر لئیق اکبر لودھی‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی سی ٹی انجینئر شاہد ایاز واہلہ‘ ایگزیکٹو انجینئر طیب آصف‘ ایگزیکٹو انجینئر مینٹی نینس انجینئر سعادت الاسلام شاہ‘ ایس ڈی او محمد اکرام برج‘ محمدسلیم الیاس‘ ٹیکنیکل سٹاف آفیسر ڈاکٹر یاسر جمیل‘ چیئرمین انرجی سسٹم انجینئرنگ ڈاکٹر انجم منیر‘ انجینئر محمد الیاس‘ سب انجینئر راشد جمیل‘ رائے محمد یوسف بھی شریک تھے۔