ڈائریکٹورٹ آف گریجوایٹ سٹڈیز سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دوسرے انٹر ی ٹیسٹ میں 7500امیدواروں نے حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال ا متیاز) نے ڈائریکٹرگریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر عبدالخالق اور دوسرے ذمہ داران کے ہمراہ انٹری ٹیسٹ مراکز کا دورہ کیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم فل اور ایم ایس پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ جبکہ پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے جی آر ای (سبجیکٹ) ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔