مرکزی کیمپس میں 11ہزار جبکہ صوبے کے 12اضلاع میں قائم امتحانی مراکز پر 8ہزار اُمیدوار انٹری ٹیسٹ میں شامل ہوئے۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے کنونیئرایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر شہباز طالب ساہی‘ ناظم امتحانات ڈاکٹر طاہر صدیقی و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ امتحانی کمروں میں انتظامات اورامتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ رجسٹرار چوہدری محمد حسین کے دفتر سے 34 انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے حوالے سے اعلان کرد ہ شیڈول کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم مطلوبہ نمبرحاصل کرنیوالے اُمیدوار16اگست تک آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔ داخلے کے خواہش منداُمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے سے الاٹ شدہ پاس ورڈ اور یوزرنیم استعمال کرتے ہوئے ایڈمشن پورٹل پر لوگن کرکے ضروری معلومات درج کریں اور داخلہ کیلئے فیس جمع کروائیں۔ 30فیصد میٹر ک اور 30فیصد انٹرمیڈیٹ (سال اول) جبکہ 40فیصد نمبرانٹر ی ٹیسٹ کے حاصل کردہ نمبروں کے تناسب سے میرٹ ترتیب دیا جائے گااور 19اگست کو حافظ قرآن کا امتحان پاس کرنیوالے اُمیدواروں کو پہلے سے بنائے گئے میرٹ میں 20نمبراضافی دیئے جائیں گے۔ اس طرح اوپن میرٹ کی پہلی میرٹ لسٹ 24تا 28اگست‘ دوسری 30اگست تا 4ستمبر جبکہ تیسری میرٹ لسٹ 6تا 11ستمبرکونوٹس بورڈز اور یونیورسٹی ویب سائٹ پرلگادی جائیں گی جس کے بعد 16ستمبر کو باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہوجائیگا۔ ایوننگ کالج کی پہلی میرٹ لسٹ 13تا 18نومبرجبکہ دوسری 20تا 25نومبر کے دوران نوٹس بورڈز اور ویب سائٹ پر لگا دی جائیں گی