انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کی قوت خرید اور ضروریات کے مطابق سمارٹ زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر مشینی کاشت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر محمد اشرف نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے کسان کو اس کی محنت کا صحیح صلہ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے کاشتکاری کی بجائے اس کا رجحان دیگر شعبوں کی جانب منتقل ہونے لگا ہے اس مسئلے کو حل کیے بغیر منافع بخش زراعت کی جانب پیش رفت ممکن نہیں بنائی جا سکتی۔ترقی پسند کاشتکار بشارت جسپال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے پھیلاؤ کی وجہ سے زرعی رقبے میں واضح کمی واقع ہو رہی ہے جس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ڈین اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر محمد سجاد خاں نے کہا کہ زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کو جدید رجحانات سے ہمکنار کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کو معاشی طور پر بھی مستحکم کیا جا سکتا ہے۔چئیر مین پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس ڈاکٹر تنویر ملک نے کہا کہ زیادہ گرمی کے مہینوں میں ملکی سطح پر چارہ جات کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ایک جانورکی یومیہ خوراک چالیس کلو گرام ہے جبکہ پاکستان میں فی جانور ایک کلو گرام روزانہ خوراک دستیاب ہے جس کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔سابق ڈین ایگریکلچر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد سے زائد آباد ی زراعت سے وابسطہ ہے جس کو جدید رجحانات سے آراستہ کرنے کے لیے زرعی ماہرین، کاشتکار اور پالیسی میکرز کو کو مربوط کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔پروگرام کی آرگنائزر ڈاکٹر امیر بی بی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے سائنسدان چارہ جات کی ایسی جدید ورائٹیز متعارف کرا رہے ہیں جو کہ موسمی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہو نے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوارمیں اضافے کا باعث بنے گی۔تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ صداقت، ڈائریکٹر فارمزڈاکٹر شاہد افضال گل،ڈاکٹر حافظہ معصومہ نصیرچیمہ،ڈاکٹر اسلم یوسف،ڈاکٹر رحمن راجہ،ڈاکٹر غلام نبی، ڈاکٹر حمیرااقبال،محمد فیصل،ڈاکٹر حمیرا رزاق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر صدیقی کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد طاہر صدیقی چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹری کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں قبل ازیں وہ ایسوسی ایٹس سینئر ٹیوٹر، فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر،پرنسپل آفیسر انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ادبی پس منظر کی حامل شخصیت کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوا چکے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیقی کتاب دوستی اور طلباء و طالبات کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اچھی شہرت کے حامل ہیں۔ان کے تقرر سے طلباء کو کنٹرولر آفس میں بہتر سہولتیں میسر آسکیں گی۔