زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلرمقرر ہونے سے قبل انہیں پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے بانی وائس چانسلرکے طو رپر بھی خدمات سرانجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں گراں بہاخدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے تین سول ایوارڈز جن میں اعزاز ِ فضیلت‘ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ ¿ امتیازشامل ہیں‘ کے ساتھ ساتھ دو درجن سے زائد قومی و بین الاقوامی ایوارڈز بھی عطاءکئے جا چکے ہیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر محمد اشرف زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ڈین کلیہ سائنسز اور چیئرمین شعبہ باٹنی کے طو رپر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی سے 1986ءمیں پی ایچ ڈی اور فل برائٹ سکالرکے طو رپر امریکہ کی یونیورسٹی آف ایریزونا سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کرنے والے ڈاکٹر محمد اشرف نے میٹرک سے اعلیٰ ترین ڈگری تک تمام امتحانات امتیازی نمبروں میں پاس کر رکھے ہیں۔ انہوں نے اپنے تدریسی و تحقیقی کیریئر میں 24پی ایچ ڈی‘ 30ایم فل سکالرز اور پچاس سے زائد ایم ایس سی گریجوایٹس کی سپروائزرکے طو رپر رہنمائی کی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف کے 3سو سے زائد تحقیقی مقالہ جات دنیا کے معتبرسائنسی جرائد کی زینت بن چکے ہیں جبکہ انہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کے نامور پبلشرزکی طرف سے شائع ہونے والی سائنسی کتب کے 13ابواب بھی تحریر کر رکھے ہیں۔ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلرسائنسی کمیونٹی میں اس حوالے سے بھی منفرد پہچان رکھتے ہیںکہ وہ تین بین الاقوامی سائنسی جرائد کے ایڈیٹوریل بورڈ کی سربراہی کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے بطور وائس چانسلراپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ انجمن اساتذہ کے صدر پروفیسرڈاکٹر عامر جمیل نے پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف کی بطور وائس چانسلرتقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں یونیورسٹی قومی و بین الاقوامی سطح پرکامیابیوں کی نئی بلندیوں سے ہمکنار ہوگی۔