جس کے سائنس دان مجوزہ ٹیکنالوجی کو نچلی سطح پر فرو غ وینے کیلئے پرائیویٹ شعبہ کی شراکت داری سے مربوط پیش رفت کر رہے ہیں۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے آفس آف ریسرچ‘ انوویشن و کمرشلائزیشن (اورک) کے زیراہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز‘ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ‘ پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے ایگریکلچرلنکج پروگرام اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے ریسرچ پراڈکٹویٹی ایوارڈ کے فاتحین سائنس دانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کے طو رپر خطاب میں کہیں۔ ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے 2ارب روپے سے زائد مالیت کے تحقیقی منصوبے جیتنے پر ماہرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اساتذہ کی تقرریوں اور ترقیوں کے حوالے سے سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے دوران ہی منعقد کر رہے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ میرٹ پر پورا اترنے والے کسی حق دار کو محروم نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ برسوں کے دوران سینئر اور جونیئر فیکلٹی کے ما بین قائدانہ خلیج بڑھتی رہی ہے جس کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے درجے کی لیڈرشپ سامنے نہیں آ سکی تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ اس قائدانہ خلا ءکو جلد پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عطاءالرحمن کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور اساتذہ کی پذیرائی اور توقیر کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں
جنہیں جاری نہ رکھا جا سکاجس کی وجہ سے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کیلئے موجود ذرخیز ذہن اور باصلاحیت نوجوان یا تو واپس نہیں آئے یا پھر انہیں مایوس ہوکر ترقی یافتہ ممالک کا رخ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیڈرشپ کے حوالے سے اس فلسفے کے قائل ہیں کہ ایک لیڈر کو ہمیشہ کشادہ دل اور تمام متعلقین کیلئے سہولت کا کردار ادا کرنا چاہئے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ برسوں کے دوران ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے تدریسی سٹاف پر زور دیا کہ اپنے ضمیر کے خلاف کبھی سمجھوتہ نہ کریں اور اپنی رائے اور حدیث دل انتہائی ادب و احترام کے ساتھ سینئرز کے سپرد کرتے ہوئے مثبت اور تعمیری رویوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹی سٹاف میں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے حوالے سے ایسی روح پھونکنا چاہتے ہیں جوانہیں خود احتسابی اور مکمل ایمانداری کے ساتھ پیشہ وارانہ اُمور انجام دینے کیلئے بے چین اور متحرک رکھے۔ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے بتایا کہ یونیورسٹی اساتذہ اپنی صلاحیت اور پیشہ وارانہ مسابقت میں پیش رفت کے حوالے سے پورے ملک میں نمبرون ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ماہرین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ اور نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ریسرچ پراڈکٹویٹی ایوارڈ ز اور سائنس فاﺅنڈیشن کے ایگریکلچرلنکج پروگرام میں بھی ملک بھر میں امتیازی مقام کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ نوجوان سائنس دانوں کو زیادہ سے زیادہ تحقیقی منصوبوں حاصل کرنے اور انہیں کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے پرجوش ہے ۔ انہوں نے تقریب میں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو یونیورسٹی کے ہیرو قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی کے سینے پرتمغہ ہائے امتیاز سجانے میں اپنا کردارمزید توانائی کے ساتھ ادا کریں گے۔ فیصل آباد12دسمبر 2018ء( ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ دیہی عمرانیات کے زیراہتمام محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے مہمان خصوصی جبکہ ڈین کلیہ سوشل سائنسز ڈاکٹر اشفاق احمدمان نے مہما ن اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ مشاعرہ میں ”اقبالؒ اور اسلام“ پنجابی ”صوفیانہ شاعری “اور ”مزاح“ پر مبنی تین ادبی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبا ل رندھاوا نے مہمان خصوصی کے طو رپر اپنے خطاب میںمحفل مشاعرہ کی تینوں ادبی نشستوں کے موضوعات اور شاعری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دھرتی نے عالم اسلام کے عظیم مفکرعلامہ محمد اقبالؒ‘ صوفی شعراءاور مزاح نگارپیدا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مابین ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا رجحان فروغ دے کر ہم شائستہ اور تہذیب یافتہ معاشرہ تشکیل دینے کی بنیاد ڈال سکتے ہیں جس کیلئے جامعات اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے مسلمان نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اہداف کیلئے پیش رفت اور جہد مسلسل کی راہ دکھائی ہے جبکہ پنجاب کے صوفی شعراءنے خود شناسی ‘ خود احتسابی اور معاشرتی رویوں میں بہتری پر زور دیا ہے۔ ڈین کلیہ سوشل سائنسز ڈاکٹر اشفاق احمد مان نے محفل مشاعرہ کے انعقاد پر شعبہ دیہی عمرانیات کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے محفل مشاعرہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی اراکین ڈاکٹر نائمہ نوا ز اور پی ایچ ڈی سکالر ثوبیہ مقصود کو بھی سراہا۔
محفل مشاعرہ میں ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر شاہد افضال گل‘ چیئرمین شعبہ دیہی عمرانیات ڈاکٹر سائرہ اختر‘ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگری و رورل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر خالد محمود چوہدری اور چیئرمین شعبہ کانٹی نیوئنگ ایجوکیشن و سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں بھی شامل تھے۔