پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ پروقار تقریب میں گولڈ میڈل اور تعریفی سرٹیفکیٹ ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ کے سپرد کیا گیا۔ ڈاکٹر باجوہ سال 2010ءسے یونیورسٹی میں ٹنیورڈپروفیسرہیں اور اب تک 156گریجوایٹس جن میں 16پی ایچ ڈی سکالرز‘ 50سے زائد ایم فل اور 90ایم ایس طلبہ نے اپنی تحقیقات براہ راست ان کی زیرنگرانی مکمل کی ہیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے اب تک 10تحقیقی منصوبوں کو پرنسپل انویسٹی گیٹر اور معاون پرنسپل انویسٹی گیٹر کے طو رپر مکمل کیا ہے۔ کیمیکل سائنسز کے شعبہ میں ان کے 200سے زائد تحقیقی مقالہ جات جن میں 134پیپرعالمی سطح پر امپیکٹ فیکٹرکے حامل سائنسی جرائدکی زینت بن چکے ہیں جبکہ 30قومی و بین الاقوامی سائنسی کانفرنسوں میں انہوں نے کلیدی مقرر کے طور پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ڈاکٹر باجوہ کو جنرل آف بائیو کیمسٹری ‘بائیو ٹیکنالوجی و بائیو میٹریلزکے بانی مینجنگ ڈائریکٹر کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ ڈاکٹر باجوہ کا شمار گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ریسرچ پراڈکٹویٹی ایوارڈ حاصل کرنے والے سائنس دانوں میںہوتا ہے ۔
وہ مختلف قومی و بین الاقوامی سائنسی تنظیموں کے ممبراور فیلو بھی ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا جو خود بھی پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے گولڈ میڈلسٹ رہے ہیں ‘ نے اس منفرد کامیابی پر ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔