جبکہ ڈائریکٹر ایگری انفارمیشن سپارکو ڈاکٹر اعجاز احمد بھٹہ اور پرنسپل کمیونٹی کالج ڈاکٹر حق نواز بھٹی مہمانان اعزاز تھے۔ واٹر راکٹ مقابلوں کے نتائج کے مطابق الحمراءگرلز سکول کے طلبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ام المدارس سکول کے طلبہ نے دوسری اور گورنمنٹ سٹی ہائی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فی میل سائیکل ریس میں ہمنی اسلم نے پہلی‘ فضہ نور نے دوسری جبکہ ماہم علی نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔پاکستان پبلک سکول کی الشبیٰ نے سپیس ماڈل میکنگ (پرائمری لیول) میں پہلی‘ جونیئرلیبارٹری سکول پارس کیمپس کی ابرش نے دوسری جبکہ ام المدارس کے حمزہ محبوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکنڈری سکول سپیس ماڈل میکنگ میں ام المدرس سکول کی نوال زہرہ اور شوکت نے بالترتیب پہلی و دوسری جبکہ لیبارٹری سکول کی تحریم تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہری۔ ہائر سیکنڈری سطح پر سپیس ماڈل میکنگ میں لیبارٹری سکولز و کالج سسٹم کی حوریہ اور اریبہ نے پہلی جبکہ لیبارٹری بوائز کالج کے عبدالرفیع نے دوسری اور لیبارٹری گرلز کالج کی عروہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوسٹر میکنگ پرائمری سطح پر جونیئر لیبارٹری سکول کے ریحان احمد نے پہلی ‘ پاکستان پبلک سکول کی مشال نے دوسری جبکہ چیلنج سکول سسٹم کے محمد باسط نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
اس طرح سیکنڈری سطح پر پوسٹر میکنگ میں لیبارٹری گرلز ہائی سکول کی اریج فاطمہ نے پہلی ‘ ڈی پی ایس پریمئرکیمپس کی ایمان نے دوسری جبکہ ام المدارس کی فاطمہ الزہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہائر سیکنڈری سطح پر سائنسی پوسٹرز میں پہلی پوزیشن ڈی پی ایس پریمئرکیمپس کے عمر نے پہلی‘ لیبارٹری سکولز و کالج سسٹم کی طوبیٰ نے دوسری جبکہ کپس کالج کی مقدس نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ تقریب میں پرنسپل لیبارٹری ہائر سیکنڈری سکول سیف اللہ سیف اور سینئر ٹیچر سید عاشق حسین شاہ اور پرنسپل لیبارٹری گرلز ہائر سیکنڈری سکول مس شہلہ حمادنے شرکت کی۔