گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کانووکیشن کے مہمان خصوصی ہونگے جوسال 2016ء میں پی ایچ ڈی اور مختلف ڈگری پروگرامز میں میڈل ونرز میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کریں گے۔ کانووکیشن میں‘ پی ایچ ڈی‘ ایم فل‘ ایم ایس سی‘ ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم بی اے‘ ایم اے مکمل کرنیوالے 6827گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی منظوری سے کانووکیشن کی پروقار تقریب کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈی گراؤنڈ میں ہونے والے کانووکیشن کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پروگرام کی ریہرسل سوموار 16دسمبر کو صبح گیارہ بجے ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس کیلئے تمام گریجوایٹس کوشرکت کیلئے کہا گیا ہے۔۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کانووکیشن میں شرکت کیلئے آنیوالے گریجوایٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ گاؤنز کیلئے اولڈ کیمپس لیکچر روم نمبر3‘ موبائل فونز جمع کروانے کیلئے لیکچر روم نمبر3سے ملحقہ کمرے جبکہ رہائش کیلئے چیف ہال وارڈن آفس سے رابطہ کریں۔